کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوٹری کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ تاہم، حادثے کے باعث ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی سے لاہور کی جانب رواں دواں تھی، حادثے کہ اچانک 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر ہی چھوڑ کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا۔

حکام کے مطابق ٹریک کو 2گھنٹوں کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ حادثہ زیادہ گرمی کے باعث ایکسل ہارڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ کہ ٹرین کی بوگیوں کے ٹائر رک گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار