میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔

میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آ گئی۔ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا متاثرہ مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میانوالی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کے مال گاڑی سے ٹکرانے کے حادثے پر افسوس اور متاثرہ مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی