مالدیپ کے صدر پر کالاجادو کرنے کے الزام میں 2 وزرا سمیت 4 افراد گرفتار

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالدیپ کے صدر  پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 وزرا بھی شامل ہیں۔

مالدیپ کی مقامی میڈیا  کے مطابق مالدیپ پولیس نے وزیر ماحولیات فاطمہ فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز، جو صدر ہاؤس میں وزیر بھی ہیں، کو  صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، دونوں ملزمان نے اپنے اوپر لگے الزامات سے انکار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو 7 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، فاطمہ فاطمہ شمناز سلیم کو وزارت ماحولیات کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

مالدیپ کی وزارت ماحولیات کے مطابق فاطمہ شمناز سلیم اور آدم رمیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فاطمہ شمناز سلیم اور آدم رمیز دونوں نے ماضی میں صدر محمد معیزو کے ساتھ میل سٹی کونسل کے ممبر کے طور پر کام کیا ہے جب وہ شہر کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا نے فاطمہ شمناز سلیم کو گزشتہ سال نومبر میں محمد معیزو کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی سرکاری رہائش گاہ ملیاج میں وزیر مملکت کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور پھر انہیں اس عہدے سے ہٹا کر وزارت ماحولیات دے دی گئی تھی۔

بعض میڈیا ذرائع کے مطابق فاطمہ شمناز سلیم میل سٹی کونسل میں صدر محمد معیزو کی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتی تھیں، تاہم پچھلے 5,6 مہینوں سے وہ عوام میں نظر نہیں آئیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟