آزاد کشمیر: درگاہ پر مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں حضرت سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پر عرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں جمعے کی رات 200 افراد کو لایا گیا، جبکہ 100 افراد کو کے آر ایف جاتلاں منتقل کیا گیا، اسپتالوں میں لائے گئے یہ لوگ بھمبر میں سائیں لال بادشاہ کی درگاہ پرعرس کے دوران مضر صحت کھانا کھانے سے بیمار پڑ گئے تھے۔

یہ 2 دن کا عرس تھا جو جمعرات کو شروع ہوا تھا، اس موقع پر سوکاسن گاؤں کی ایک تنظیم زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کرتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گرمی کی وجہ سے کھانا خراب ہو گیا ہو، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کے آر ایف جاتلاں میں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیشتر افراد کو طبعی امداد کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا ہے، جبکہ 15 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انکوائری کمیٹی کی تشکیل

ڈی ایچ او بھمبھر ڈآکٹر ارم نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ  سارے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شربت اور کھانے کی ٹیسٹنگ کی جائے اور جلد از جلد رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کھانے کے نمونے لے گئی ہے اور بہت جلد رپورٹ منظر عام لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘