عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، یو این ورکنگ گروپ

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے طریقوں سے قید میں رکھا گیا ہے، ورکنگ گروپ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے ’آربیٹری ڈیٹینشن‘ نے پیر کواپنی ایک رائے میں کہا کہ ‘مناسب حل یہ ہوگا کہ عمران خان کو فوری طور پررہا کیا جائے اورانہیں بین الاقوامی قانون کے مطابق رعایت اور دیگر معاملات میں تلافی کا قابل نفاذ حق دیا جائے‘۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ان کی حراست کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد انہیں سیاسی عہدے کے لیے نااہل قرار دینا تھا۔ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے اپنی رائے میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائیاں شروع سے ہی قانون کی بنیاد پر نہیں تھیں اور مبینہ طور پر ان کارروائیوں کو سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

5 آزاد ماہرین پر مشتمل اس گروپ نے کہا کہ عمران خان کی قانونی مشکلات ان کے اور ان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ’جبر کی بہت بڑی مہم‘ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات سے قبل عمران خان کی جماعت کے ارکان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی ریلیوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ اس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ’انتخابات کے دن بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کی گئی اور درجنوں پارلیمانی نشستیں چوری کی گئیں۔‘

حکومت پاکستان نے ابھی تک اس رائے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کی تردید کرتا چلا آیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں کوئی دھاندلی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اپریل 2022 میں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے 71 سالہ عمران خان 200 سے زیادہ مقدمات میں الجھے ہوئے ہیں اور گزشتہ سال اگست سے جیل میں ہیں۔ وہ ان مقدمات کو انہیں اقتدار سے دور رکھنے کے لیے اپنے سیاسی دشمنوں کی جانب سے اپنے خلاف سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد کی ایک عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کرپشن کے ایک معاملے میں سنائی گئی 14 سال قید کی سزا معطل کر دی تھی جبکہ عمران خان کو اسی ماہ غداری کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل

خیبرپختونخوا: سٹون کرشنگ کیس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی، حکمنامہ بعد میں جاری ہوگا

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کے کیس میں جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ