اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی، جہاں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہوں پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کرلی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہوں پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
نیب کے ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کا موقف تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں کیونکہ چیئرمین نیب نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں کیے، جس کی غیرموجودگی میں درخواستِ ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی یہی موقف تھا کہ خاتون کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔