پاکستانی طلبہ بھارتیوں پر سبقت لے گئے

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی طلبہ نے ایک بار پھر تعلیم کے میدان میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یورپی یونین کے ہینڈل سے ایک ویڈیو کی صورت میں جوائنٹ ماسٹرز پروگرام کے لیے ایرازمُس منڈوس اسکالر شپ 2024 کے نتائج جاری کیے گئے۔

اس اسکالر شپ کے لیے رواں برس 137 ممالک سے 2 ہزار 603 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔ پاکستانی طلبہ نے بھارت سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ اسکالر شپس حاصل کیں جن کی تعداد 189 ہے۔اس میں خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ منتخب شدہ پاکستانی طلبہ میں اسکالر شپ حاصل کرنے والی 47 فیصد طالبات ہیں۔

یوں اسکالر شپ کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر دنیا بھر میں اول رہا۔اس کے بعد بھارتی طلبہ نے دوسرے نمبر پر 146، میکسیکن طلبہ نے 121، بنگلہ دیشی طلبہ نے 119، نائیجیرین طلبہ نے 97 اور برازیلین طلبہ نے 84 اسکالر شپس حاصل کیں۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر پہلا ہے جو ایک مثبت رجحان ہے۔

اسکالر شپس حاصل کرنے کے بعد یہ طلبہ پورے یورپ کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔ یورپی یونین کے وفد نے اسکالر شپ حآصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp