وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر کی اختراع میری سمجھ سے باہر ہے، تاجروں پر ٹیکس کا اطلاق ہر صورت ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ سب تسلیم کرتے ہیں مگر کہتے ہیں کہ ہم پر ٹیکس نہ لگایا جائے، یہ واحد ملک ہے جہاں پر نان فائلر کی اختراع ہے۔
یہ بھی پڑھیں بجٹ میں ٹیکس کا ہدف آئی ایم ایف کے مطالبے پر مقرر کیا گیا، وزیرمملکت برائے خزانہ
انہوں نے کہاکہ 45 لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے جن سے وصولی نہیں کی جاسکی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ نگراں حکومت نے اپنے دور میں جو اقدامات کیے ان سے ہمیں مدد ملی، حکومت نے سرمایہ کاروں کے تمام بقایا جات ادا کردیے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ اگلے 3 برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد تک لے کر جائیں گے، ہم نے پی ایس ڈی پی کو کم کیا ہے، ضروری ہے کہ شرح سود بتدریج کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا
انہوں نے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور ہم میکرواکنامک استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔