ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن کے شہر برمنگھم میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی چیمپیئنز کی جانب سے اوپنرز شرجیل خان اور کامران اکمل نے 145 رنز کی شاندار پارٹنرشپ اسکور کی۔ شرجیل خان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹ فروخت

کامران اکمل نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر 14ویں اوور میں پون نیگی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شعیب مقصود نے نے بھی اپنے بلے کو رکنے نہ دیا اور 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جبکہ شعیب ملک 18 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عبدالرزاق نے جوانی میں بھی ایسا کیچ نہیں پکڑا ہوگا‘، 44 سالہ کھلاڑی کا غیر معمولی کیچ وائرل

پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں انڈیا چیمپئنز 9 وکٹ پر 175 رنز بنا سکی۔ انڈیا چیمیئنز کی جانب سے امباتی رائیڈو 39 اور روبن اوتھاپا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، شعیب مقصود، وہاب ریاض، شرجیل خان، سہیل تنویر، عامر یامین، سہیل خان

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی

انڈیا پلیئنگ الیون:

ہربھجن سنگھ (کپتان)، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، روبن اوتھاپا (وکٹ کیپر)، امباتی رائیدو، گرکیرات سنگھ مان، انوریت سنگھ، آر پی سنگھ، دھوال کلکرنی، پون نیگی

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپیئنز نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp