عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کیا جلدی تھی کہ عدت میں نکاح کیا؟ حقائق قوم کو بتائیں، خاور مانیکا

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس کے مجرم و ملزم عمران خان اور بشریٰ بی بی ہیں۔

اسلام آباد میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بتائیں کہ نکاح کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی، یہ قوم کو بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں عدت نکاح کیس میں اہم پیشرفت، خاور مانیکا کی درخواست مان لی گئی

انہوں نے کہاکہ چند مخصوص گروپس نے 4 سال سے میرے خاندان کو برا بھلا کہا، اب میری بھی باتیں سنی جائیں۔

خاور مانیکا نے کہاکہ اگر عدت کے دوران نکاح نہیں کیا گیا تھا تو بتایا جائے کہ پھر دوسری بار نکاح کیوں کیا؟

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے کہاکہ ایک طرف اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور دوسری جانب اپنے اس اقدام کا دفاع بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں دوران عدت نکاح کیس: خاور مانیکا نے عدالت میں فحش باتیں کیں، شبلی فراز

انہوں نے کہاکہ میں نے 14 نومبر کو اپنی اہلیہ کو طلاق دی اور پھر 4 دسمبر کو بچوں کو بتایا تو انہوں نے کہاکہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن کیا کرتا کہ پانی سر سے گزر چکا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت نے عدت کے دوران نکاح کے کیس میں 7،7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کو 13 جولائی سے پہلے عدت کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟