پیرس اولمپکس میں شریک فلسطینی باکسر وسیم ابوسال کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس 2024 میں فلسطین کی نمائندگی کرنے والے پہلے باکسر کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے والے وسیم ابوسال فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 20 سالہ وسیم ابو سال نے کوالیفائر کے بعد پیرس اولمپکس 2024 میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

وسیم ابو سال اولمپکس میں فلسطین کی نمائندگی کرنے والے پہلے باکسر کے طور پر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے پیرس گیمز میں حصہ لینے کے لیے وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی؟ باکسر عامر خان کی اہلیہ کو دھمکیوں کا سامنا

وسیم ابو سال کون ہے؟

مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے وسیم ابو سال کی کوچنگ قاہرہ میں مقیم احمد ہرارا کرتے ہیں۔ حرارا کا تعلق غزہ سے ہے اور وہ مغربی کنارے کا سفر کرنے سے قاصر ہیں اور وسیم کو ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے تربیت کی ہدایات بھیجتے ہیں۔

57 کلوگرام کیٹگری کے لیے کھیلنے والے وسیم نے کوالیفائر تک پہنچنے کے لیے فائٹس کی ایک پوری سیریز کی ہے۔ انہوں نے جاپان ٹائمز انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہر روز وہ سوتے تھے اور یہ سوچ کر جاگتے تھے کہ وہ اولمپکس تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔

وسیم نے اپنے عمر بھر کے خواب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواب 10سال کی عمر میں شروع ہوا تھا۔ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے وہ تندہی سے اپنے کوچ کے تیار کردہ روزانہ کے تربیتی شیڈول کی پیروی کرتے ہیں، جس میں صبح اور شام دونوں وقت کوچ نادر جیوسی کی رہنمائی میں سخت سیشن شامل ہوتے ہیں۔

فلسطینی ہونے کی وجہ سے ویزا ہی نہیں ملتا، وسیم ابو سال

اپنے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ صرف مقابلوں کے لیے بین الاقوامی سفر کے دوران اپنے کوچ کو کیسے دیکھ پاتے ہیں، کیونکہ مغربی کنارے اور مغربی کنارے کے درمیان رکاوٹوں کی وجہ سے روابط قائم کرنا بہت مشکل عمل ہے۔

مغربی کنارے کی سیاسی حقیقت جس میں اسرائیلی فوج کی چوکیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے، وسیم ابو سال کے لیے اس کا تاریخی سفر شروع ہونے سے پہلے ہی رکاوٹوں کا باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے کے کھلاڑیوں کو ان کے پاس آنا مشکل لگتا ہے، ابو سال نے روشنی ڈالی کہ اس صورتحال کی وجہ سے مقامی طور پر ٹورنامنٹس کا انعقاد مشکل ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مقابلے کے مواقع کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے جاپان ٹائمز کو بتایا کہ تربیت یا مقابلوں کے لیے بیرون ملک سفر سے متعلق انہیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کتنے ممالک فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا دینے سے انکار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اکثر ٹورنامنٹس سے باہر ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے 9 ماہ، کتنے بچے اور خواتین شہید ہوئیں؟

اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، اس کی اولمپک تیاری کے لیے سب سے مشکل چیلنجوں میں سے ایک غزہ کا تنازعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp