حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحالی کے خلاف نادرا کی اپیل، سپریم کورٹ نے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نادرا کی درخواست ججز کمیٹی کو بھیج دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نادرا کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں : حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحالی کے فیصلے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ اپیلیں 2 رکنی بینچ کے سامنے لگی ہیں، مناسب ہوگا اپیلیں 3 رکنی بینچ میں سنی جائیں، عدالت نے نادرا اپیل پر 3 رکنی تشکیل دینے کا فیصلہ  کرتے ہوئے معاملہ سپریم کورٹ کی ججز کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

اس سے قبل 2019 میں سکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر نادرا نے حافظ حمداللہ کا قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کے میڈیا پر انٹرویوز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا نادرا نے 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں؟

حافظ حمداللہ نے نادرا کی جانب سے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے عمل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حافظ حمد اللہ کی اپیل پر ان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا تھا،۔

نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے