حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحالی کے فیصلے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 10 جولائی کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے جعمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شانختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چمن: جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

اس سے قبل 2019 میں سکیورٹی اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر نادرا نے حافظ حمداللہ کا قومی شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ کے میڈیا پر انٹرویوز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کی جانب سے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔
نادرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلے سے زیادہ زور سے بولوں گا، حافظ حمد اللہ کا عوام کے نام ویڈیو پیغام

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے حافظ حمد اللہ کی تمام جائیداد پاکستان میں ہے اور وہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہی ایوان بالا یعنی سینیٹ کے رکن رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم