اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی، وفاقی وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بدھ کو دن کے 11بجے کے قریب سیکٹر ایچ 9 میں واقع اتوار بازار میں آگ لگ گئی جس نے کئی اسٹالز کو لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقعع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کے جنگل میں شدید آگ قدرتی عمل یا انسانی شرارت؟

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اتوار بازار میں آتشزدگی کے فوراً بعد اسسٹنٹ کمشنر موقعے پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ابتدائی طور پر 3 فائ

بریگیڈ گاڑیاں موقعے پر پہنچیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، علاقہ جنگلی جانوروں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگا

وزیرداخلہ محسن نقوی نےچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کر لی ہے، اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا، جس کے بعد وزیرداخلہ ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔

آگ کیسے لگی؟ اسلام آباد پولیس تحقیقات میں مصروف عمل

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور پولیس کی سینیئر کمانڈ موقع پر موجود ہے، اتوار بازار کے پورے علاقے کو پولیس تعینات کرکے کارڈن آف کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، آگ لگنے کی مکمل تحقیقات بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اب اتوار بازار کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ غیر ضروری مجمع نہ بنائیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ