پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 245600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 210562 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193016 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔