پیشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آگ لگ گئی تاہم فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ہنگامی طور پر تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان کو انفلیٹبل سلائیڈز کے ذریعے بہ حفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مسافر کے انتقال پر غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
ریاض سے پشاور پہنچنے والے سعودی ایئر لائن کے طیارےکی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گیئر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھ کر پائلٹ کو اس مسئلے سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ
علاوہ ازیں سول ایویشن ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو بھی مطلع کیا جس کا عملہ بروقت موقعے پر پہنچ گیا۔