جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے ایڈہاک جج بننے سے کیوں انکار کیا؟

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے مجوزہ فہرست میں شامل ریٹائر جسٹس مشیر عالم نے ’موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کے پیش نظر‘ ایڈہاک جج کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے سابق جج مشیر عالم نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ عمر کے اس حصہ میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ’20، 22 سال کرلیا کام کافی ہے، اب فلاحی کاموں پر توجہ ہے، اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے میں نہیں سمجھتا کہ دوبارہ عدلیہ کا حصہ بنا جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 17 ہوگئی

اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام لکھے ایک خط میں ایڈہاک جج کے لیے اپنا نام آنے پر شکریہ ادا کیا ہے، تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال کی روشنی میں انہیں بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ یہ عہدہ نہیں لے سکتے۔

Regret Ad Hoc Judge SC by Asadullah on Scribd

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم مزید کہنا ہے کہ جب وہ 2007 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج تھے تو انہوں نے ایک آنکھوں کا اسپتال قائم کیا تھا عدلیہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے معاشرے کے لیے اپنا ادھورا فلاحی کام دوبارہ شروع کردیا ہے-

واضح رہے کہ جوڈیشیل کمیشن 19 جولائی کو ایڈہاک ججز کے لیے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟