افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد
افغانستان کے صوبے نگرہار کے مختلف اضلاع کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ افغان محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے اب تک 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 350 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
1500 بچے لاپتا
دریں اثنا بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 1500 بچے لاپتا ہوچکے ہیں جنہیں ان کے گھر والے تلاش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث لوگوں کے مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔