خاتون ڈپٹی کمشنر اور بیوٹی پارلر عملے میں ہیئر کلر کے معاملے پر جھگڑا، بات فائرنگ تک پہنچ گئی

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیفنس بدر کمرشل میں محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر اور بیوٹی پارلر کے عملے کے درمیان بالوں کے رنگ (ہیئر کلر) کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوگیا اور بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک کی فائرنگ سے خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ کے بھائی کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ واقعہ کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر ٹیموں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا۔ خاتون ڈپٹی کمشنر بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کرانے آئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ کے مطابق، بیوٹی پارلر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی، پارلر کا مالک آیا اور کہا ان کو دھکے دے کر باہر نکالو۔

انہوں نے مزید بتایا، ’میں نے 15 پر فون کرکے پولیس منگوائی، 15 پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا، کچھ دیر میں میری بہنیں بھی پارلر میں آگئیں، میری بہنوں نے باہر جاکر بھائی کو بتایا کہ لیڈیز پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں درخت کاٹنے پر جھگڑا 3 افراد کی جان لے گیا

مدعی ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا، ’میرے بھائی نے پولیس سے بات کی جس پر پولیس نے سب مردوں کو باہر نکال دیا، میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2 گارڈز کے ساتھ ہم بہنوں کو دیکھنے اندر آیا، جس پر بیوٹی پارلر مالک نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔‘

پولیس کے مطابق، زخمی سیکیورٹی گارڈ نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی