کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر ٹیموں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شکر گڑھ میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے غلط آؤٹ دینے پر دونوں ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا اور انہوں نے ڈنڈوں سے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں ٹیمیں زخمی کھلاڑیوں کو لے کر  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچیں تو مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایمرجنسی وارڈ کو بھی میدان جنگ بنا دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔  کسی نے سوال کیا کہ امپائر کا کیا بنا تو کسی نے اس کا موازنہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے کیا۔

عبید بھٹی لکھتے ہیں کہ شکرگڑھ  کی عوام کرکٹ کو لے کر ایسی پاگل ہے کہ امپائر کے ایک غلط آؤٹ دینے پر گراؤنڈ کو میدان جنگ میں بدلا، زخمیوں کو اسپتال پہنچانے پر اسپتال کو بھی میدان جنگ بنا دیا اور دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے کہ کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔

 https://Twitter.com/Obibhatti/status/1803734949909897386

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عدم برداشت میں اب سارے طبقات شامل ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی