نئی تحقیق: دوسروں کا پسینہ سونگھنے سے سماجی اضطراب کا علاج ممکن

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوسروں کا پسینہ سونگھنے سے سماجی اضطراب کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔

سماجی اضطراب ایسی ذہنی حالت ہوتی ہے جس میں لوگ سماجی حالات کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔

امریکی ٹی وی سکائی نیوز کے مطابق سماجی اضطراب کی کیفیت پر کی جانے والی تحقیق سویڈن میں واقع کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ میں کی گئی۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جسم کی بو کو افراد کے ایک ساتھ مل کر سونگھنے سے ذہن پر زیادہ موثر نتائج مرتب ہوئے۔

اس تحقیق میں مختلف لوگ جنہوں نے خوفناک یا مزاحیہ فلموں کے ویڈیو کلپس دیکھے تھے، اپنا پسینہ رضاکارانہ طورپر دیا۔

اس تحقیق میں سماجی اضطراب کی شکار 48 خواتین کو تحقیق میں شامل کیا گیا جن میں سے بعض خواتین کو شفاف ہوا سونگھائی گئی جب کہ کچھ خواتین کو پسینہ کی بو سونگھائی گئی۔

جن مریضوں نے پسینہ سونگھا، ان کی سماجی اضطراب کی کیفیت میں 39فیصد کمی دیکھی گئی اورجن مریضوں نے پسینہ کی بجائے شفاف ہوا سونگھی ان کے سماجی اضطراب کی کیفیت میں 17فیصد کمی واقع ہوئی۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ پسینہ کی بو کے اثرات جذبات کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
اسی لیے انہوں نے رضاکاروں کو مزاحیہ اورخوفناک فلموں کے کلپس دکھائے۔ لیکن ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سماجی اضطراب کے شکار مریضوں پر ایک ہی جیسے اثرات مرتب ہوئے، چاہے انہوں نے خوفناک فلم دیکھنے والے افراد کا پسینہ سونگھا ہو یا مزاحیہ فلم دیکھنے والوں کا۔

ریسرچرزکا کہنا ہے کہ انسانی پسینہ میں ایسا ضرور کچھ ہے جس کی وجہ سے سماجی اضطراب کے مریضوں کی کیفیت کے اثر میں  کمی دیکھی گئی اور اس کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ انہیں اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے تھوڑی حیران ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp