اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی جلد متوقع

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور لبنان میں جلد جنگ بندی کے امکانات روشن ہوگئے جس کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ سے معاہدے کی منظوری کے بعد متوقع ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق طے پا گیا ہے اور اس کا نفاذ اسرائیل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر اسرائیل نے معافی مانگ لی

اسی خبر کی تصدیق عرب میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوتی ہے جن کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے مکمل جنگ پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور کچھ گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے لیے بدھ کو اجلاس منعقد ہوگا۔

جنگ بندی کے  معاہدے کے متن کو پیر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اگر کوئی غیر معمولی واقعہ رونما نہ ہوا تو یہ جنگ بندی ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے: اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی

دوسری جانب  اسرائیل کے شمالی علاقے کے میئر نے حزب اللّٰہ کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’سرینڈر ڈیل‘ قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ آگے بڑھ رہا ہے اور اسرائیلی کابینہ کا اجلاس پیر یا منگل کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم