ابوظہبی پورٹس  کی کراچی پورٹ میں دلچسپی، 10 سال میں کتنی سرمایہ کاری ہوگی؟

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پورٹ متحدہ عرب امارات کے حوالے، معاہدہ ہوگیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم عزیز خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابوظہبی پورٹس پاکستان کراچی بندرگاہ میں آئندہ 10 برس کے دوران 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، 130 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا جدید اور تمام ضروری سہولیات سے لیس کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو برس میں مکمل ہو جائے گا۔

وفد نے وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی سہولیات میں بہتری کیلئے کمپنی کی سرمایہ کاری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے میں ایکسس کنٹرول، خودکار گیٹس، برتھ میں مزید 200 میٹر کی توسیع، کرین ریل ٹریک اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، ٹرمینل پر نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک کے مال بردار جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے جس سے بندرگاہ پر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چابہار بندرگاہ چلانے کے لیے بھارت کا ایران سے معاہدہ

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹینرز کے نظام کو بہتر کرکے کلیئرنس کے لیے درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت، استعداد کار میں اضافہ اور پورٹ آپریشنز کی بہتری ہے، ابوظہبی پورٹس کے ساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ریلوے حکام کو منصوبے کو فعال بنانے اور ٹرمینل سے سامان کی ترسیل کو بہتر کرنے کیلئے مال بردار بوگیوں اور ضروری رولنگ سٹاک کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی