کراچی پورٹ متحدہ عرب امارات کے حوالے، معاہدہ ہوگیا

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان طے پانے والے معاہدہ طے کے مطابق کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گزشتہ روز اجلاس میں پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان پورٹس اینڈ شپنگ معاہدے کے لیے فریم ورک کی منظوری دی گئی تھی۔

 معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور  یو اے کے دو وزرا نے شرکت کی۔

اس معاہدے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا کنٹینر ٹرمینل ابوظہبی پورٹس کے زیر انتظام ہوگا۔

 اس معاہدے کے مطابق ابوظہبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ علاوہ ازیں بلک کارگو کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی جائےگی۔

 معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری اور  یو اے کے دو وزرا نے شرکت کی۔

اعلامیےکے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کا نام کراچی گیٹ وے ٹرمینل رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی