پاک چین دوستی کی ایک اور کوبصورت مثال، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر خصوصی نغمہ لانچ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کے حوالہ جات پر بھارت کو اعتراض کا کوئی حق نہیں، پاکستان
پاک چین دوستی ایک لازوال سفر پر محیط ہے، پاکستان اور چین وہ مثالی دوست ہیں جن کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ بلند اور مضبوط، شہد سے میٹھی اور سمندر سے گہری ہے۔
چین اور پاکستان ایک دوسرے کا درد رکھنے والی قومیں ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

دشمن چاہے جتنے جتن کر لے اس لازوال دوستی کو کبھی زک نہیں پہنچا سکتا۔ پاک چین دوستی اور باہمی محبت کا یہ سفر ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
حال ہی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ پر پاکستان کی جانب سے پاک چین دوستی پر نیا نغمہ ریلیز کیا گیا ہے۔ اس نغمے کے ابتدائی بول ہیں:
اے ہمالہ تیری چوٹیاں
سامنے جس کی چھوٹی لگے
سامنے جس کی گہرائیاں

پاکستانی گلوکار کی لیڈ پارمنس میں ریکارڈ کیے گئے اس نغمے میں چینی فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔ نغمے کے دلکش بولوں کے ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی پر مشتمل خوبصورت مناظر بھی اس کا حصہ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے: وزیر اعظم
چین اور پاکستان کی دوستی اور ثقافت کی ترجمانی کرتا یہ نغمہ سرحد کے دونوں جانب ستائش سمیٹ رہا ہے۔














