برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی قید سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پرعملدرآمد کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔ ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں، اور وہاں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔
برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ’پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات‘ پر مباحثہ ہوا، جس میں متعدد اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیاں، امریکا نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا
مباحثے میں سابق برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹل کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور مہربانو قریشی نے بھی شرکت کی، جبکہ یہ مباحثہ لارڈ حنان اور ایم پی ناز شاہ کی دعوت پر ہوا۔
𝐓𝐡𝐞 𝐔𝐊 𝐏𝐚𝐫𝐥𝐢𝐚𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐡𝐞𝐥𝐝 𝐚 𝐡𝐞𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐨𝐝𝐚𝐲 𝐚𝐛𝐨𝐮𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐞𝐫𝐨𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐝𝐞𝐦𝐨𝐜𝐫𝐚𝐭𝐢𝐜 𝐧𝐨𝐫𝐦𝐬 𝐢𝐧 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧 𝐚𝐧𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐢𝐥𝐥𝐞𝐠𝐚𝐥 𝐢𝐧𝐜𝐚𝐫𝐜𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐟𝐨𝐫𝐦𝐞𝐫 𝐏𝐫𝐢𝐦𝐞 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐞𝐫 𝐈𝐦𝐫𝐚𝐧… pic.twitter.com/TlzQf2cs7U
— PTI (@PTIofficial) July 23, 2024
مباحثے میں لارڈ طارق محمود، سرور باری کے علاوہ متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی، جبکہ لارڈز اور برطانوی میڈیا سے منسلک صحافی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو۔
پاکستان اور بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، لارڈ حنان
لارڈ حنان نے کہاکہ پاکستان اور بنگلا دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے، چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو اور قانون کی بالادستی ہو۔
یہ بھی پڑھیں ’پاکستان دشمن عمران خان کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے جائیں‘برطانوی وزیراعظم کو خط
انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہاکہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست اور ساتھی ہے۔
پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب، منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں، ایوب خان
ممبر برطانوی پارلیمنٹ ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ہم وہاں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔
8 فروری کے انتخابات کا آڈٹ ہونا چاہیے، مہربانو قریشی
اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات سے قبل ہمارا انتخابی نشانن چھین کر ہمیں آزاد الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا، اب 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا غیرجانبدارانہ آڈٹ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا، یورپی یونین کے بعد برطانیہ کا بھی عام انتخابات پر خدشات کا اظہار
پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، زلفی بخاری
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملنے کی قوی امید ہے، فوج اور منتخب حکومت کے مابین اچھے تعلقات پاکستان کے لیے سود مند ہیں۔