پاکستانی تاریخ میں پہلی بار خواتین فائر فائٹرز میں شامل

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو فائر فائٹرز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ریسکیو 1122 نے 72 خواتین فائر فائٹرز کو بھرتی کیا ہے، ان خواتین کو آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ سمندر اور نہروں میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑے عہدوں پر خواتین کی نمایاں نمائندگی، پنجاب’چھوٹے بھائیوں‘ پر بازی لے گیا

بھرتی ہونے والوں میں دیہی سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں، اور انہوں نے پنجاب میں اپنی تربیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں پر آنے والی کئی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، چیف جسٹس

نئی تعینات ہونے والی خاتون فائر فائٹرز میں سے ایک نے کہا ’ہم آگ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے لیس اور تربیت یافتہ ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp