بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج پاکستان پہنچیں گے

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچیں گے، بیلاروس کا 75 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا۔ وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ سمیت توانائی، صنعت، عدل و انصاف، مواصلات، قدرتی وسائل کے وزراء، چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی اور 43 بڑی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کے حکومت، عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی آمد کے منتظر ہیں۔ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دورہ پاکستان کے موقع پر بیلاس روس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیلا روس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائیزن کوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل فارن سیکریٹری (یورپ) شفقت علی خان اور بیلا روس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی