زہرمہرہ،  شگر سے نکلنے والے قیمتی پتھر کی مانگ میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں ’زہر مہرہ‘ کے نام سے ایک مخصوص پتھر بہت مشہور ہے۔ کئی برسوں سے اس قیمتی پتھر کا کاروبار جاری ہے۔

جمیل عباس اور ان کا خاندان ایک عرصے سے اس قیمتی پتھر کے کاروبار سے منسلک ہے۔ جمیل عباس کا کہنا ہے کہ یہ پتھر صرف گلگت بلتستان کے علاقے شگر ہی میں ملتا ہے۔ شگر گاؤں کے پہاڑی نالوں کو عبور کرنے کے بعد ایک سبز رنگ کا پہاڑ واقع ہے، جسے مقامی زبان میں ’پازول‘ کہتے ہیں۔یہ پتھر اس پہاڑ سے لانا بہت مشکل ہے، ویسے بھی یہ آسانی سے نہیں ملتا۔

عام پتھروں کی نسبت ’زہر مہرہ‘ نامی یہ پتھر  زیادہ نرم ہے جس سے مختلف اقسام کے ٹی سیٹ، واٹر سیٹ، گلدان، شو پیس اور جیولری بنائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف جانور جس میں مارخور، شاہین اور یاک شامل ہیں، بھی بنائے جاتے ہیں اور اس  کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرچم اور دیگر برتن بھی تیار کیے جاتے ہیں۔

 اس پتھر کی کٹنگ اور پالشنگ کے لیے فیکٹری بھی قائم ہے، جہاں زہر مہرہ کے پتھروں کو لا کر مختلف ڈیزائن کی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔

 جمیل عباس کہتے ہیں کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں زہر مہرہ کی نمائش شروع ہوئی تو لوگوں میں اس کی مانگ بڑھنے لگی۔ اب لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں اور اس کی خریداری بھی کرتے ہیں۔

اس پتھر سے بنائے جانے والی مختلف ڈیکوریشن کی اشیا کو نہ صرف ملکی سیاح بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت