سپریم لیڈر کی نومنتخب ایرانی صدرکی توثیق، حلف برداری میں شہباز شریف بھی شریک ہونگے

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے ایران جائیں گے۔ نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری 30 جولائی بروز منگل کو منعقد ہوگی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حلف بردای کی تقریب میں اعلیٰ ایرانی حکام کے علاوہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے 70 وفود شرکت کر رہے ہیں جن میں مختلف ممالک کے 10 صدور مملکت اور وزرائے اعظم، 15 ممالک کے سربراہان پارلیمنٹ، 17 ممالک کے خصوصی اعلیٰ وفود اور مختلف اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا بڑا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان دفتر خاجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی ایران کے دارالحکومت تہران کے پارلیمنٹ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو ایک تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان کے ذریعہ انتخابات میں ایرانی عوام کی اکثریت حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔

ایرانی نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان ایران کے 9ویں منتخب صدر ہیں۔ جن کا انتخاب گزشتہ ماہ 28 جون کو کیا گیا ہے۔ ایران کے آٹھویں صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے بعض دوسرے رفقا کے ساتھ جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کرتا ہوں، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے نو منتخب صدر پزشکیان کی توثیق کی تقریب میں اپنے پغام میں کہا کہ میں ذہین، ایماندار اور مقبول لیڈر مسعود پزشکیان کو ملنے والے ووٹ کی توثیق کرتے ہوئے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کرتا ہوں۔

تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صہیونی حکومت اسرائیل کوئی ریاست نہیں ہے، صہیونی حکومت مجرموں کا گینگ، قاتلوں اور دہشتگردوں کا گروہ ہے۔

تقریب کے بعد قائم مقام ایرانی صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں 69 سالہ پزشکیان کے حوالے کردیں جبکہ نئے صدر نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 72 سالہ عارف رضا کو اپنا نائب صدر مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں:نو منتخب ایرانی صدر کے پہلے بیان میں دنیا کے لیے کیا پیغام ہے؟

پیشے کے لحاظ سے ہارٹ سرجن نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2008 سے ایرانی شہر تبریز سے منتخب ہوتے آ رہے ہیں، وہ صدر خاتمی کے دور میں وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحے میں 5 جولائی کو الٹرا کنزرویٹیو رہنما سعید جلیل کیخلاف رن آف انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پزشکیان 16 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp