پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، وزارت اوورسیز کا انکشاف

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکام وزارتِ اوورسیز کے مطابق پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں، یہی وجہ ہے کہ دوسرے ملکوں کے شہریوں کو نوکری کے لیے ترجیح دی جاتی ہے۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے 4 ہزار ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟

دوران اجلاس سیکرٹری وزارت اوورسیز نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں، بیماروں اور سکلز کے بغیر لوگوں نہ بھیجیں۔

وزارتِ اوورسیزکے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے زیادہ ملوث ہیں، یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہیں، پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں۔

وزارتِ اوورسیز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں میں سے 35 فیصد کا پتہ تب چلتا ہے جب ایئرپورٹ پر آتے ہیں، سیکرٹری ڈائریکٹ امیگریشن دنیا بھر میں ہوتی ہے، سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک بھیک مانگنے کی وجہ سے پاکستانیوں کا امیج خراب ہوتا ہے، سالک حسین

وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ٹک ٹاکس بنانے پر شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں۔

سیکریٹری وزارت اوورسیز نے کہا کہ پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں، ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم