ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں آئین و قانون معطل ہے، 24 نومبر سے شروع ہونے والی ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تحریک صرف پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ہر اس پاکستانی کی ہے جو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ احتجاجی تحریک میں تحریک انصاف کی قیادت موجود ہوگی، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ بشریٰ بی بی احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گی، ان کا تنظیمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا اس لیے انہوں نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام بھیجا جو ہم تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا مشورہ ہمیشہ شامل رہتا ہے، میں جیل میں جاکر ان سے اور یاسمین راشد سے ملاقات کروں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہماری دیگر سیاسی پارٹیوں سے بھی بات چیت جاری ہے، اور محمود اچکزئی بھی جلد نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات پر پوری دنیا کی نظر ہے، ہم چاہتے ہیں یہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا میں نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کے کچھ حصے جاری کیے ہیں، پوری ویڈیو جاری کی جائے، پھر اگر ہمارا کوئی کارکن اس میں ملوث نکلتا ہے تو اسے ضرور سزا دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘