’وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا‘ یہ بات پیرس اولمپکس میں شریک ترکیہ سے تعلق رکھنے والے شوٹر یوسف ڈیکیک پر کم و بیش صادق آتی ہے، جنہوں نے بغیر کسی حفاظتی گیئر پہنے اپنی زبردست شوٹنگ کی کمال مہارت سے سب کو نہ صرف حیران کردیا بلکہ چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس گیمز میں ابھی جنوبی کورین کم یجی کی جانب سے ہالی ووڈ طرز کے شوٹنگ ایکٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اب ترکی کے شوٹر یوسف ڈیکیک کے غیر جذباتی قسم کی نہایت سنجیدہ مگر دیگر شوٹرز کے مقابلے میں اچھی خاصی لاابالی شوٹنگ پر فریفتہ ہورہے ہیں۔
I know everyone is loving the South Korean pistol shooter in the Olympics with robocop vibes. I present you the Turkish pistol shooter. 51 years old. Flip flops, hands in pocket. He would’ve lit a cigarette if he could. My vibe.
(He got🥈btw)#OlympicGames pic.twitter.com/MrnO8Q5oiy
— Kerem (@kerem) July 31, 2024
تمام تر گیئر سے لیس کورین شوٹر کم یجی یجی کے کلاس ایکٹ نے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ’کولیسٹ شارپ شوٹر‘ کا خطاب دیا گیا لیکن یوسف ڈیکیک کی بغیر گیئر پہنے انتہائی مہارت کے ساتھ متاثر کن شوٹنگ سے صارفین نے اس شک کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاید وہ ’تجربہ کار ہٹ مین‘ ہیں۔
Did Turkey send a hitman to the Olympics? pic.twitter.com/nPfNQMKtX7
— DD Geopolitics (@DD_Geopolitics) July 31, 2024
مختلف سوشل میڈیا پر وائرل یوسف ڈیکیک کی تصویر اور ویڈیو میں 51 سالہ ایتھلیٹ کو کم سے کم گیئر پہنے اپنا بایاں ہاتھ پینٹس کی جیب میں اور دائیں ہاتھ سے پسٹل پکڑے نشانہ باندھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ایکس ڈاٹ کام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کو حیرت انگیز طور پر 62 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔
🔴 ترکیے کے شوٹر سینئر سارجنٹ یوسف ڈینچ حفاظتی آلات پہنے بغیر پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد دنیا بھر میں مشہور، کہیں تعریف، کہیں مزاق pic.twitter.com/KQkQ4H0IIN
— RTEUrdu (@RTEUrdu) August 1, 2024
ترک ایتھلیٹ یوسف ڈیکیک کا موازنہ دیگر ایتھلیٹس سے کیا جارہا ہے، جنہوں نے ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں حصہ لیا، سبھی ایتھلیٹ خصوصی گیئرز، بشمول دھندلے پن سے بچنے کے لیے خصوصی عینک اور شور بند کرنیوالے ایئر پلگ وغیرہ پہنے ہوئے تھے۔
مقابلے میں روا رکھے جانیوالے ان گیئرز سے احتراز کرتے ہوئے ترک شوٹر یوسف نے اپنے کردار سے ’اعتماد اور رویے‘ کی نئی تعریف متعین کی جب وہ پیرس اولمپکس 2024 کے مرحلے میں نظر کے چشمے اور عام ایئر پلگ لگائے اور ایک ہاتھ جیب میں رکھے نمودار ہوئے اور دوسرے ہاتھ سے اپنی شوٹنگ کی مہارت کا سکہ جماتے ہوئے چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کرگئے۔
In Olympic shooting, they use equipment like:
> A lens to avoid blur
> A lens for better precision
> ear protectors for noiseThen a Turkish guy (Dikeç) came and won a silver medal with just a pair of GLASSES. pic.twitter.com/tobbeIifiS
— Turkish Archives (@TurkishArc) July 31, 2024
یوسف ڈیکیک کون ہیں؟
یوسف ڈیکیک ایک ترک اسپورٹس شوٹر ہیں، جو پیرس اولپمکس میں ترکیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پسٹل شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان کا تعلق ترک پورٹ سٹی مرسین سے ہے، جہاں وہ ترک پیرا ملٹری فورس کے ریٹائرڈ نان کمیشنڈ آفسر ہیں۔
2006 میں، یوسف ڈیکیک نے ناروے کے شہر رینا میں منعقدہ ورلڈ ملٹری چیمپئن شپ میں 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل ایونٹ میں 597 پوائنٹس کے ساتھ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں، اس سے قبل وہ تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے ورلڈ کپ 2012کے فائنل میں 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
واضح رہے کہ یوسف ڈیکیک نے پچھلے دنوں اپنی ساتھی شوال الائیڈا ترحان کے ہمراہ پیرس میں ہی منعقدہ سمر اولمپکس میں 100 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔