ایران کے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، لبنان میں بھی تباہی مچائیں گے: اسرائیل کی دھمکی

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کی جانب سے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں کہ ایران کی جانب سے شدید جوابی کارروائی کے منتظر ہیں، ایران سے آنے والے کسی حملے کی صورت میں امریکا اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی بیسز اسرائیل کو قبل از وقت ہوشیار کردیں گی۔ تاہم، کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی شخصیت کا نام شائع کیے بغیر بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی طرف سے آنے والے حملے کی صورت میں شدید جوابی کارروائی کے لیے تیاریاں کرلی ہیں۔ حملے کی صورت میں کسی بھی علاقائی جھڑپ کے سدّباب کی خاطر، پس منظر میں، امریکا سمیت بین الاقوامی برادری مصروفِ عمل ہے۔

’بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کسی بھی کثیر الجہتی حملے کی صورت میں اسرائیل نے اپنے تمام فضائی دفاعی سسٹم فعال کرنے کی تیاری کرلی ہے‘۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت خطرناک حد تک خطے کے امن کو متاثر کررہی ہے، پاکستان

اسرائیلی شخصیت نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں امریکا، اسرائیل کی مدد کرے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ، ایران، لبنان حتیٰ کہ یمن سے بھی ہوسکنے والے بیک وقت حملے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

’کسی سرپرائز حملے کا امکان بھی اسرائیل کی نگاہ میں ہے اور اسرائیل ہر محاذ پر ہائی الرٹ ہے، اسرائیل اور امریکا کے درمیان دوطرفہ مذاکرات بھی تیز ہوگئے ہیں‘۔

دوسری جانب اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے ایک اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان پر قبضہ کرلیں گے اور بیروت میں نئے قتل عام کریں گے، یہ بیان انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے لبنان کی سرحد پر منعقد کی جانے والی فوجی مشق میں شرکت کے بعد دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بمقابلہ اسرائیل: جنگی میدان میں کس کا پلڑا بھاری؟

فوجی مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے اپنی تقریر میں حلوی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور اہم رہنما فواد شُکر کو قتل کرنے کا ایک سنہری موقع گزشتہ روز ہمارے ہاتھ لگا، جسے ہم نے بخوبی انجام تک پہنچایا۔

’اسرائیلی فوج جانتی ہے کہ بیروت کے ایک محلے میں کیسے جانا ہے اور ایک خاص مقام تک کیسے پہنچنا ہے، وہ یہ بھی جانتی ہے کہ زیر زمین کسی مخصوص مقام پر کیسے حملہ کرنا ہے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ لبنان میں  ایک بڑی طاقت سے کیسے لڑنا ہے‘۔

واضح رہے فواد شُکر ان ناموں میں سے ایک تھا جن کے سر پر واشنگٹن نے 1983 میں بیروت میں امریکی میرین کور کی بیرکوں پر بمباری میں ملوث ہونے پر انعام رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘