کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا سنادی۔

علاوہ ازیں بچوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد تاحال لاپتا

عدالت نے چاروں ملزمان کو بچوں کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا

استغاثہ کے مطابق ملزمان میں قربان، عمران، رمضان اور وسیم شامل ہیں جبکہ  ایک مفرور ملزم راجو کے دائمی وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

ملزمان نے 8 سالہ شہباز اور 10 سالہ حسن کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا اور ان کے والدین سے 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیے: تاوان کی عدم ادائیگی پر مغوی شہری کے گردے نکالنے کی دھمکی

ملزمان نے دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں الگ الگ مقام پر پھینک دی تھیں۔ ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان، قتل، زیادتی اور دہشتگردی دفعات جے تحت 2 مقدمات تھانہ سہراب گوٹھ اور تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے