وی لاگنگ ترک کردینے والے ننھے شیراز نے نیا وی لاگ کیوں بنایا؟

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد شیراز گلگلت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے وی لاگر ہیں۔ انہیں اپنے گاؤں کی وی لاگنگ کے ذریعے پہچان ملی تھی اور عمدہ وی لاگز کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کے سبسکرائبرز تھے جن کی تعداد یوٹیوب پر 1.69 ملین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں آج سے وی لاگ نہیں بناؤں گا‘، محمد شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کیوں کہا؟

شیراز کی بہن مسکان کو بھی مداح پسند کرتے ہیں۔ شیراز کو اگر سابق وی لاگر کہا جائے تو وہ بھی کچھ غلط نہیں ہوگا کیوں کہ انہوں نے مئی 2024 میں اپنے والد کے کہنے پر وی لاگنگ ترک کردی تھی۔ اس موقعے پر شیراز نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ’میرے ابو نے کہا ہے کہ اب کچھ عرصہ یہ ویڈیوز بنانا بالکل ختم کردو اور صرف پڑھائی پر توجہ دو‘۔

تاہم شیراز نے حال ہی میں ایک وی لاگ اپ لوڈ کیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے گاؤں کو اس کی اشد ضرورت تھی۔اپنے وی لاگ میں انہوں نے اپنے گاؤں میں سیلاب کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ننھے شیراز کو والد نے وی لاگنگ سے کیوں روکا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اپنی ویڈیو میں شیراز نے کہا کہ ناظرین ہم سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ہماری فصلیں اب سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں اور اگر مخالف سمت سے بارش ہوئی تو سب کچھ ڈوب جائے گا۔

شیراز نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملا تھا تو میں نے ان سے پانی کے چھوٹے ذخائر بنانے کی بات کی تھی تاکہ ہم سیلاب سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ براہ کرم پانی کے چھوٹے ذخائر بنانے میں ہماری مدد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘