’میں آج سے وی لاگ نہیں بناؤں گا‘، محمد شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کیوں کہا؟

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں رہنے والے ننھے وی لاگر شیراز جنہوں نے اپنے منفرد اور دلچسپ وی لاگز سے راتوں رات شہرت حاصل کی  تھی انہوں نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا۔ شیراز نے یوٹوب چینل پر اپنا آخری وی لاگ پوسٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج سے وی لاگ نہیں بنائیں گے۔

شیراز نے اپنی ویڈیو میں وی لاگنگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ میرے ابو نے کہا ہے کہ اب کچھ عرصہ یہ ویڈیوز بنانا بالکل ختم کردو اور صرف پڑھائی پر توجہ دو‘۔

ننھے وی لاگر شیراز نے کہا کہ ’بہت لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں وی لاگنگ نہ چھوڑوں لیکن ہمیں اپنے والدین کی بات ماننی چاہیے اس لیے جیسا وہ کہہ رہے ہیں میں ویسا ہی کروں گا‘۔

شیرازکا کہنا تھا کہ ’مجھے وی لاگ بنانے کا بہت شوق ہے لیکن میں کیا کروں آج میرا آخری وی لاگ ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی بہن مسکان سے پوچھا کہ کیا آپ کو ناظرین یاد آئیں گے؟ جس پر مسکان نے کہا کہ ہمیں آپ سب بہت یاد آئیں گے۔

آخر میں شیراز نے کہا کہ ’آپ سب کا بہت شکریہ آپ لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا، انشااللہ میں جلدی واپس آنے کی کوشش کروں گا‘ اور ناظرین کو خدا حافظ کہہ دیا۔

شیراز کے وی لاگنگ کو خیر باد کہنے پر ان کے چاہنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ بھی شیراز اور مسکان کو بہت یاد کریں گے، صارفین کا کہنا تھا کہ آپ پہلے پڑھائی مکمل کریں پھر وی لاگ بنا لینا ہم آپ کا انتظار کر لیں گے۔ جبکہ کئی صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں ‘غورسے’ سے ہے۔ پاکستان کے کم عمر یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل کا نام ’شیرازی ویلیج وی لاگز‘ ہے جس میں وہ اکثر وی لاگز اپنی بہن مسکان کے ساتھ بناتے نظر آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے