ترکیہ کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر تجارت کی سربراہی میں اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گا، سفارتی ذرائع

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی معاشی مشکلات کے حل کے طور پر دوست ممالک پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہی، اسی سلسلے میں ترکیہ کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کے دورہ  پر اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

جمعہ کو سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک حکومت حکومت کی معاشی مشکلات کے دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ان کوششوں میں دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ انہی کوششوں کے طور پر آئندہ ہفتے ترکیہ کا 10 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد ترکیہ کے وزیر تجارت کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاک ترکیہ باہمی تجارت میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز

ذرائع نے بتایا کہ ترکش وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان کے وزیرتجارت جام کمال سے بھی ملاقات کرے گا۔ دورے کے دوران باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے بات چیت ہو گی جس کا مقصد باہمی تجارت کے 5 ارب ڈالر کے ہدف کو جلد مکمل کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp