پولی کلینک اسپتال میں جدید ترین ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں واقع پولی کلینک اسپتال میں جاپان کے تعاون سے ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے وزارت صحت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولی کلینک اسپتال میں جاپان کے تعاون سے ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جنسی و تولیدی صحت تک عام رسائی کیوں ضروری ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکسرے روایتی فلم کی نسبت بہت زیادہ امیج کوالٹی فراہم کرتے ہیں، ڈیجیٹل ریڈیو گرافی فوری طور پر اعلیٰ تصویری معیار پیدا کرکے ورک فلو کو بہتر بناتی ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ مشین سے مریضوں کو ریڈیولاجیکل کی اعلیٰ معیار کی سروسز میسر ہوں گی۔ اسپتالوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔ صحت کے شعبے کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp