بالی ووڈ کے بادشاہ اور امیر ترین اداکار شاہ رخ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی لاتعداد بہترین فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی اداکاری کا یہ کامیاب سفر 32 برسوں سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی اداکار، جن کے نام سے سونے کا سکہ جاری
شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی کافی مقبول ہیں وہ انٹیریئر ڈیزائنر ہونے کے علاوہ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ شاہ رخ نے گوری سے سنہ 1991 میں شادی کی تھی اور اپنی پسند کو حاصل کرلینا بلاشبہ ایک انمول خوشی کا باعث ہوتا ہے لیکن ایک عجیب بات یہ تھی کہ شاہ رخ اپنی شادی کی پہلی رات شدت غم سے رو پڑے تھے۔
شاہ رخ خان نے جب گوری سے شادی کی تھی تو وہ بالی ووڈ میں ان کا ابتدائی دور تھا اور وہ اس وقت جدوجہد کر رہے تھے۔ اس وقت وہ فلم ’دل آشنا ہے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر باکمال اداکارہ ہیما مالنی تھیں۔
شاہ رخ اور گوری کی شادی ممبئی سے باہر ہوئی تھی۔ گو وہ ان دنوں ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہتے تھے لیکن شاہ رخ کے دوست نے ان کے لیے ممبئی سے باہر ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرادیا تھا۔
جب گوری اور شاہ رخ شادی کے بعد واپس آئے تو شاہ رخ نے سوچا کہ وہ ہیما مالنی کو شادی کا بتا دیں۔ انہوں نے یہ خبر ہیما کو دی لیکن ہیما مالنی نے انہیں فوراً سیٹ پر آنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھیے: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کے پاس ذاتی دولت کتنی ہے؟
شاہ رخ اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ سیٹ پر پہنچے تاہم ہیما سیٹ پر موجود نہیں تھیں۔ کافی دیر ہیما کا انتظار کیا لیکن وہ نہیں آئیں۔ پھر شاہ رخ خان نے اپنی بیوی کو میک اپ روم میں بٹھا دیا۔ اس وقت رات کے 11 بج رہے تھے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان رات کے 2 بجے واپس آئے۔
شاہ رخ خان نے دیکھا کہ ان کی بیوی بھاری جیولری اور میک اپ پہنے لوہے کی کرسی پر بیٹھی سوچکی تھیں یہ دیکھ کر وہ بے بسی کے مارے پھوٹ پھوٹ کر روپڑے تھے۔
ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے اپنی شادی کی رات کی قصہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس دن اپنے فیصلے پر رونا آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گوری کی شادی کی رات تھی جو مچھروں سے بھرے کمرے میں انتظار میں گزرگئی تھی۔
شاہ رخ نے گوری کو اٹھایا اور ان سے کچھ نہیں کہا اور نہ گوری نے اپنے دلہا سے کوئی سوال کیا۔ شاہ رخ نے بتایا کہ اس کے بعد وہ دونوں خاموشی سے ٹیکسی کے ذریعے ہوٹل واپس آگئے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے گوری خان سے ایک دن میں 3 شادیاں کیوں کیں؟
بھارت کے معروف اداکار اب انڈسٹری کی امیر کبیر شخصیت نے بتایا کہ ان کے لیے وہ جدوجہد کے دن تھے لیکن اس رات نے ان کی زندگی میں بڑا کردار ادا کیا۔
شاہ رخ پر اپنی شادی کی پہلی رات روزگار کی خاطر اپنی دلہن کو مچھروں سے بھرے کمرے میں چھوڑ دینا اب بھی ایک تکلیف دہ یاد ہے جو انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔