حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کون ہیں؟

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس کے نئے سربراہ منتخب ہونے والے یحییٰ السنوار کی عمر تقریباً 62 برس ہے اور وہ امریکا کو سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

یحییٰ السنوار پر الزام ہے کہ 7 اکتوبر کے روز حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن کی منصوبہ بندی بھی انہوں نے ہی کی تھی۔ یہ حملہ اسرائیل کی تاریخ میں ریاست پر کیا جانے والا سب سے خطرناک حملہ تھا، جس میں 1200 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے نئے پارٹی سربراہ کا اعلان کردیا

19 اکتوبر 1962 کو خان یونس کے ایک کیمپ میں آنکھ کھولنے والے یحییٰ ابراہیم حسن السنوار نے ابتدائی تعلیم خان یونس کے اسکول میں ہی حاصل کی اور پھر غزہ کی اسلامک یونیورسٹی سے عربی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 5 سال تک یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل میں خدمات انجام دیں اور پھر کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی رہے۔

یحییٰ السنوار نے 23 سال تک اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید کاٹنے کے دوران انہوں نے عبرانی زبان میں خوب مہارت حاصل کرلی، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اسرائیلی ثقافت اور معاشرے میں بارے میں گہری سوجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں۔

حماس کے رہنما کو 2 اسرائیلی فوجیوں کے قتل کے جرم میں 4 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ 2011 میں اس وقت رہا ہوگئے جب اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی سے متعلق معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم

اس وقت جن 1027 قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی تھی ان میں یحییٰ سنوار سب سے سینیئر قیدی تھے۔ اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد یحییٰ السنوار القسام بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر بن گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟