کراچی: بچے سے جنسی زیادتی کرنے پر مجرم کو 7 سال قید

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ایک بچے سے جنسی زیادتی کے مجرم سیف اللہ عرف قاری 7 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں 8 سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کا شکار، 64 سالہ ملزم گرفتار

جج اشرف حسین خواجہ نے سیف اللہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 3 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

استغاثہ کے مطابق بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ سیف اللہ نے اس سے دودھ منگوایا، بچہ جب دودھ لے کر آیا تو مجرم اسے گھر لے گیا اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 2 دن بعد بچے کی طبیعت خراب ہونے پر چیک اپ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی ماں نے ملزم کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

مزید پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی: بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

عدالت مے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ میڈیکل رپورٹ سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہورہی ہے اور متاثرہ بچے کے بیان نے اِستغاثہ کے کیس کو سپورٹ کیا ہے۔

متاثرہ بچے کے بیان میں تضادات نہیں تھے اور استغاثہ سیف اللہ پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں