جلاؤ گھیراؤ جیل ٹرائل: ریکارڈ نہیں دیا جارہا ورنہ 2 دن میں فیصلہ کردیتے، اے ٹی سی

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے دوران نئے 41 ملزمان کو ٹرائل کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: یاسمین راشد و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل ٹرائل ہوگا

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقدمہ میں فرد جرم کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری نے جیل میں حاضری مکمل کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نئے ضمنی چالان کے باعث نئے پرانے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی بھی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات کا جیل ٹرائل کیا۔

مزید پڑھیے: جناح ہاؤس حملہ کیس میں 29 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آئے اور 9 مئی کے مقدمات میں قرآن مجید پر حلف لینے کی استدعا کردی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میرا اور پراسکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ثبوت گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید پر حلف پر ہوگی۔

شاہ محمود قریشی ،عمر چیمہ ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر نے ڈاکٹر یاسمین کی ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں ہم اپنی ضمانتیں واپس لے لیتے ہیں آپ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر فیصلہ کردیں۔

مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد

جج اے ٹی سی نے کہا کہ میں نے ریکارڈ مانگوایا ہے میں آج فیصلہ کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعدد شوکاز تفتیشی افسران کو دیے ہیں اور میں حیران ہوں ریکارڈ کیوں نہیں آتا میں تو ایک 2 پیشیوں پر فیصلہ کردیتا ہوں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج سے کہا کہ مجھے اگر جیل میں کچھ ہوا تو ذمے دار آپ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری نہیں سب دوستوں کی ضمانتیں ہونی چاہییں۔

اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے کاروائی دو ستمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp