جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 کیسز میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانتیں مسترد کردیں، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عمران خان پر لاہور کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاؤر اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 6 جولائی کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے، تینوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گئے ہیں، لہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 5 خواتین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں