فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ارشد ندیم کو ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار، میڈیا رپورٹس

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سوشل میڈیا اور الیکٹرنک میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے پاکستان کے اولمپکس ہیرو ارشد ندیم کے ٹیکس کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعامی رقم پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟

ہفتہ کے روز پاکستان کے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے خبر دی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے اولمپکس ہیرو ارشد ندیم واپڈا میں باقاعدہ گریڈ18 کے ملازم ہیں اورانکم ٹیکس فائلرز ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آرحکام کے مطابق کرکٹرزسمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے اور اسی شرح کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرورارشد ندیم کی انعامی رقم پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو سوشل پلیٹ فارم ایکس نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں حکام کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ انعامی رقم پر کسی بھی طرح کی معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے اگر وفاقی کابینہ چاہے تو ارشد ندیم کو ٹیکس کی ادائیگی پر رعایت یا معافی دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:فخر پاکستان ارشد ندیم وطن واپس کب پہنچیں گے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے مطابق ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے اور ایف بی آرارشد ندیم کی اس انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp