پیرس اولمپکس کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ارشد ندیم براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، وہ آج (بروز ہفتہ) رات پیرس سے استنبول پہنچیں گے، جہاں سے وہ چیئرمین ساؤتھ ایشیئن ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی کے ہمراہ لاہور روانہ ہوں گے، کوچ سلمان بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 92 میٹر بمقابلہ 1992 ورلڈ کپ، ارشد ندیم کی جیت لیکن کریڈٹ کس کا؟
محمد اکرم ساہی کے مطابق ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا استقبال تاریخی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی 92.97 میٹر طویل تھرو، چند اہم حقائق جاننا ضروری ہیں
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔