روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کا ڈرون حملہ، 200 سے زائد جاں بحق

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا شہریوں پر سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس سے تقریبا 200 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4 عینی شاہدین، سماجی کارکنوں اور ایک سفارت کار نے بتایا کہ سرحد عبور کرکے پڑوسی ملک بنگلہ دیش جانے کے منتظر خاندانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 200 سے زیادہ افراد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا: دو سیکولر ریاستیں مگر کہانی ایک!

کئی عینی شاہدین نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والے افراد لاشوں کے ڈھیروں کے درمیان جاں بحق اور زخمی ہونے والے اپنے پیاروں کی شناخت کے لیے بھٹکتے رہے،  یہ جنتا فوج اور باغیوں کے درمیان راکھین ریاست میں حالیہ ہفتوں کے دوران جاری لڑائی میں شہریوں پر ہونے والا واحد سب سے مہلک حملہ ہے۔

اراکن آرمی نے اس حملے کی تردید کی ہے جبکہ ملیشیا اور میانمار کی فوج نے ایک دوسرے پر حملے کا الزام لگایا ہے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں کیچڑ والی زمین پر لاشوں کے ڈھیر، مرنے والوں کے سوٹ کیس، بیگز ان کے اردگرد بکھرے ہوئے دکھائی دیے، حملے میں بچ جانے والے 3 لوگوں نے بتایا کہ 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے جبکہ ایک گواہ نے کہا کہ اس نے کم از کم 70 لاشیں دیکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار میں ہنگامی حالت میں توسیع، انتخابات مزید تاخیر کا شکار

2 عینی شاہدین اور بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق روہنگیا سے فرار ہونے والی کشتیاں جن میں سوار افراد کی اکثریت روہنگیا مسللمانوں کی تھی، دریا میں ڈوب گئیں جس سے درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘