190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست کیوں مسترد کی؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کو کمپلینٹ کی سطح پر کلوز کرنے کے 2020 کے فیصلے سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیرعباس چودھری پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل، نیب نے 14 گواہوں کو ترک کردیا

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کمپلینٹ کی سطح پر بند کرنے کے نیب کی بورڈ میٹنگ کے فیصلے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے سے متعلق درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب نے 23 اپریل 2020 کو بورڈ میٹنگ میں 190 ملین پاؤنڈ کو کمپلینٹ ویریفکیشن کی سطح پر کلوز کردیا تھا، نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

نیب حکام کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ریفرنس نئے شواہد کی بنیاد پر فائل کیا گیا ہے، 2020 کی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا تفتیشی کے بیان پر جرح سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کردی۔

نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح نہ ہوسکی۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن