190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل، نیب نے 14 گواہوں کو ترک کردیا

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، اور استغاثہ کے آخری گواہ مقدمے کے تفتیشی آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم کی شہادت پر جزوی جرح مکمل کرلی گئی۔

نیب نے 14 گواہوں کی شہادتوں کو غیرضروری قرار دے کر ترک کردیا، اب تک استغاثہ کے 34 گواہوں پر جرح مکمل کی گئی اور آخری گواہ پر جرح کل مکمل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پرویز خٹک کا بیان قلمبند، عمران خان کیوں مسکراتے رہے؟

وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم پر جرح کل بھی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری اور عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے ٹیم کے ہمراہ پیروی کی۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، جبکہ مزید سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں