فیض حمید کے خلاف تحقیقات آگے بڑھیں گی تو اہم انکشافات سامنے آئیں گے، عرفان صدیقی

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لینا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، تحقیقات آگے بڑھیں گی تو اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیض حمید 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے لیے متحرک رہے، سروس کے دوران وہ اپنی ذات کے اندر ایک ادارہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جب مریم نواز نے سب سے پہلے جنرل فیض کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا تھا

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ایک کمرے میں آئی ایس آئی سربراہ کی زیرنگرانی ایک فوجی آفیسر بیٹھتے تھے، جو تمام چیزوں پر نظر رکھتے تھے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ فیض حمید حدود و قیود سے آگے نکل کر کام کرتے رہے، وہ صحافیوں، میڈیا اور ججز کو کنٹرول کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تو آئی ایس پی آر نے فیض حمید کو تحویل میں لینے کی پریس ریلیز جاری کی، آگے چل کر انکشافات سامنے آئیں گے تو اس کے سیاست پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا یہ سول ذہن کی سوچ نہیں ہوسکتی، آرمی چیف کا تختہ الٹنے جیسی سازشوں کے تانے بانے بھی ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

واضح رہے کہ پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو ٹاپ سٹی کیس میں تحویل میں لیتے ہوئے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی